ٹی وی چینلز کی بندش سے اخبارات کے سٹالز پر معمول سے زیادہ رش

ٹی وی چینلز کی بندش سے اخبارات کے سٹالز پر معمول سے زیادہ رش

لاہور(نمائندہ پاکستان)فیض آباد دھرنا کیخلاف آپریشن اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور اس کے بعد پھرنیوز چینلز کی بندش کے بعداخبارات کے سٹالز پر معمول سے زیادہ ر ش رہا،چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش نے لوگوں کو ریڈیو کی یاد دلا دی۔ فیض آباد آپریشن کی وجہ سے حکومت نے تمام نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کو بند کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے عوام کو حالات سے مکمل آگاہی نہ ہو سکی ۔ تمام تر معلومات حاصل کرنے کیلئے عوام کی کثیر تعداد نے اخبارات کے سٹالز کا رخ کیا ۔سٹال ہولڈرز کے مطابق نیوز چینلز کی بندش کے باعث معمول سے کہیں زیادہ اخبارات کی فروخت ہوئی اور کئی مقامات پر اخبار بک جانے پر سٹال ہولڈرز کو دوبارہ مارکیٹ سے اخبار خریدناپڑے۔ لوگ ریڈیو پر بھی حالات سے باخبر رہنے کی کوشش کرتے رہے۔

اخبارات

مزید : صفحہ اول