حکومت نے موجودہ صوتحال سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے مشورہ مانگ لیا

حکومت نے موجودہ صوتحال سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے مشورہ مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے دھرنے کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں اپوزیشن سے مشورہ مانگ لیا، جس پر اپوزیشن کی بڑی جماعت نے دھرنا کے قائدین سے مذ ا کر ا ت کا مشورہ دیا اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کردی ۔ اتوار کی شام وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ۔ ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں اپو ز یشن سے مشورہ مانگا۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس میں زیر غور آنیوالے بعض آپشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کے ٹیلی فون کی تصدیق کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا ۔ حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے میں نے کہا معاملے کو مذا کر ا ت کیے ذریعے حل کریں ۔
حکومت مشورہ

مزید :

صفحہ اول -