چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا : مریم اورنگزیب

چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا : مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا ٗ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں ٗچینلز پر پابندی تفصیلی غور اور بد امنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی ٗ ہم سب مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں ٗمثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے رپورٹنگ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر اتفاق کے بعد ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ چینلز پر پابندی تفصیلی غور اور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینلز کی بندش کا فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا بعض چینلز کی جانب سے ہیجان انگیزی کی وجہ سے کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد ملک میں افراتفری اور اشتعال انگیزی کو روکنا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کی آزادی اظہار رائے کے حوالے سے ایک جدوجہد ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس اقدام کا واحد مقصد ملکی سلامتی اور افراتفری سے بچاؤ تھا ٗانہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں ٗمثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یم اور نگزیب

مزید :

صفحہ اول -