احتجاجی مظاہرے،پنجاب بھر کے تعلیمی ادار ے آج اور کل بند رہیں گے

احتجاجی مظاہرے،پنجاب بھر کے تعلیمی ادار ے آج اور کل بند رہیں گے

لاہور(نمائندہ پاکستان) فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن نے صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بند کرا دیا،صوبائی حکومت نے احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفا ظت کے پیش نظر کیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناپروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد نے اعلان کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز 27نومبر اور28نومبرپیر اور منگل کوبند رہیں گے۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا سکولز بند کرانا مسئلے کا حل نہیں، لہٰذا حکومت کو افہام و تفہیم کی پالیسی اپنائے ہوئے امن و امان کیلئے احسن طریقے سے مذاکرات کیلئے مثبت پالیسی اپنانی چاہئے تاکہ ملک میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ہم دھرنے ، ہڑتالوں اور احتجاج کے متمل نہیں ہو سکتے، اس سے نہ صرف تعلیم کا حرج ہوتا ہے بلکہ ملک معاشی اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔

سکول بند

مزید : صفحہ اول