امریکی سفارتخانے اور برطانوی ہائی کمیشن کی ٹریول ایڈوائزری جاری

امریکی سفارتخانے اور برطانوی ہائی کمیشن کی ٹریول ایڈوائزری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،لاہور( این این آئی )امریکی سفارتخانے اور پرطانوی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی پیغامات اور ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیئے ۔ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریول الرٹ جاری کیا گیاہے ۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی مخدوش صورتحال کے پیش نظر حال ہی میں جاری کردہ ٹریول ایڈوائزی ابھی بھی قابل عمل ہیں۔ترجمان نے سکیورٹی پیغام میں کہا ہے امریکی سفارتخانہ پاکستان میں اپنے شہریوں کو مطلع کرتا ہے وہ ایسے علاقوں جہاں مظاہرین موجود ہیں کی جانب سفر سے احتزاز برتیں، امریکی سفارتخانہ بھی اپنے سفارتی عملے کی آمد و رفت کو محدود کر رہا ہے۔ امریکی شہری اپنے شناختی دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں اور پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔برطانوی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان میں برطانوی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے چند شہروں میں امن و امان کی صورتحال خاصی خراب ہے،ایسے میں برطانوی ہائی کمیشن کا عملہ بھی غیر ضروری آمدورفت کو محدود رکھے ،برطانوی شہریوں کو پر ہجوم جگہوں ومظاہروں ، ہنگامہ آرائی والے علاقوں میں جانے سے اجتناب برتنا چاہیے۔فارن و کامن ویلتھ آفس برطانوی شہریوں کے چارسدہ ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، بونیر اورلویر دیر میں سفر کی بھی مخالفت کرتا ہے۔
ٹریول ایڈوائزری

مزید :

صفحہ اول -