ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھا گیاخط سامنے آگیا

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھا گیاخط سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کی طرف سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے کے دعوے کے بعد اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ کا رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کو لکھاگیا خط سامنے آگیا جس کے مندرجات میں رینجرز کو بلانے کا ذکر موجود ہے۔خط کے مندرجات کے حوالے سے جیونیوز نے بتایاڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے رینجرز کو طلب کرنے کا خط 24نومبرکو لکھا جو سیکٹر کمانڈر کو 17نومبر کو لکھے گئے خط کا تسلسل تھا، خط کے متن کے مطابق پچیس نومبرکو صبح چھ بجے سے امن وامان کے پیش نظرتعینات کیا جائے، دھرنے میں کسی حادثے سے نمٹنے کیلئے ایک ہزار رینجرزاہلکار تعینات کیے جائیں اور یہ تمام اہلکار سویلین انتظامیہ کی مدد کیلئے اینٹی رائٹس یونیفارم میں بھیجے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق خط میں یہ واضح طورپر لکھا ہے کہ موسٹ ارجنٹ کے طورپر لیاجائے۔

مزید : صفحہ اول