بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیکر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے : خواجہ آصف

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیکر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے : ...

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں اور تلاشی کی کارروائیاں بے گناہ لوگوں کیلئے اجتماعی سزا ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دیکر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم کوششیں کررہاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے تصفیہ تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں اور تلاشی کی کارروائیاں ان بے گناہ لوگوں کیلئے اجتماعی سزا ہے جو غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ وقت کے ساتھ شہدا کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

خواجہ آصف

مزید : کراچی صفحہ اول