حدیبیہ پیپرز ملز ، ریفرنس ، نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ کا 3رکنی نیا بینچ تشکیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سپریم کورٹ کا نیا خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم کیا گیاجبکہ دیگر ارکان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مظہر عالم خان شامل ہیں۔بینچ منگل 28 نومبر کو دن 12 بجے نیب کی درخواست پرسماعت کرے گا۔
حدیبیہ ریفرنس/نیا بینچ