ختم نبوت ؐ میں ترمیم کرنیوالوں کیخلاف عدم کارروائی سے حکومتی سازش کے تاثر جنم لیا : عمران خان

ختم نبوت ؐ میں ترمیم کرنیوالوں کیخلاف عدم کارروائی سے حکومتی سازش کے تاثر ...

سلام آباد ( آن لائن ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ملک میں حکومتی نا اہلی سے ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہاہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اورحصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی کے اعتراف کے باوجود راجہ ظفرالحق کمیٹی کی تحقیقات جاری کیوں نہیں کی گئیں؟عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے آغاز پر بھی حکومت نے عدم تحریک کی پالیسی اپنائے رکھی۔ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر سے حکومت کے بارے میں سازش اور کچھ چھپانے کے تاثر نے جنم لیا۔ عمران خان نے کہا کہ تسلسل سے متنبہ کرتے آئے ہیں کہ طاقت کے استعمال میں معاملے کا حل نہیں۔ جس نااہلی سے حکومت نے معاملہ نمٹانے کی کوشش کی اس سے ریاست کی رٹ ٹوٹتی نظرآرہی ہے تاہم تحریک لبیک کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین بھی پرامن رہنے کی کوشش کریں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کے اسی طرز عمل کے باعث میں قبل از وقت انتخابات کامطالبہ کرتا آیا ہوں اور ایک مرتبہ پھر میں اپنا مطالبہ دہراتا ہوں کہ ملک میں انتخابات کروائے جائیں کیونکہ جمہوریت بچانے اور ملک کو فتنہ وفساد سے محفوظ رکھنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول