شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ ہر ممکن کوشاں ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ ہر ممکن کوشاں ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں شہریو ں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے عدلیہ ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے . انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور مقدمات کی شلف لائن میں کمی واقع ہو رہی ہے . انہوں نے یہ بات لندن میں ورلڈ کانفریس اورسیز پاکستانیز کی طرف سے پاکستانی عدالتی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہا کہ انصاف کی بلاتاخیر فراہمی کے لیئے پنجاب میں ہیلپ لائن 1134 شروع کر دی گئی ہے . صوبے کے 36 اضلاع میں سہولت مراکز اور اے ڈی آر سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں او رلاہو رہائیکورٹ میں انٹر پرائزز سسٹم نصب کر دیا گیا ہے . جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ کے دورہ برطانیہ کا مقصد برطانوی جوڈیشری کے ساتھ روابط مضبوط کرنا ہے تاکہ برطانیہ کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرکے پنجاب کے عدالتی نظام میں مزید بہتری کے لیئے اصلاحات لائی جا سکیں. انہو ں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کے سلسلے میں رجوع کرنے والوں کے لیئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور بتدریج اصلاحات کا عمل جاری ہے تاکہ جس قدر ممکن ہو سکے عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے .

مزید : کراچی صفحہ اول