احسن اقبال جھوٹے ، ہمیں اتنا بتائیں ختم نبوت کا ڈاکو کون :خادم حسین رضوی

احسن اقبال جھوٹے ، ہمیں اتنا بتائیں ختم نبوت کا ڈاکو کون :خادم حسین رضوی

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے احسن اقبال جھوٹ بول رہے ہیں جب ہماری مذاکراتی ٹیم ان کے پاس جاتی ہے تو آگے سے کہہ دیتے ہیں یہ میرے پاس مدینہ منورہ کا کپڑا ہے ،اور میری ماں اس جگہ دفن ہے ،ہمارا سوال یہ نہیں، ہمیں بتائیں ختم نبوت کا ڈاکو کون ہے اگر انکا کوئی بڑا لیڈر ہے وہ بھی ہمیں بتائیں ۔ وہ گزشتہ روز فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے آپریشن کے دوران دھرنا مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے ،انکا مزید کہنا تھا ہم صرف لاہور سے اسلام آبادیہ پوچھنے نہیں آئے انکی ماں کہاں دفن ہے۔ پاکستان لیڈروں کی بدمعاشیوں کیلئے نہیں بنا پاکستا ن اللہ اور رسول ؐکے نظام کیلئے بنا ہے اگر زاہد حامد نہیں ہٹ سکتا تو سا رے اپنے عہدوں سے ہٹ جائیں۔

خادم رضوی

مزید : کراچی صفحہ اول