حکمرانوں نے ختم نبوت ؐ قانون سے چھیڑ خانی کی : طاہر القادری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے قانون کو بدلنے کے پیچھے کوئی اور نہیں ہمارے حکمران ہیں ، جن وزراء کے ذریعے ایمان کی اساس پر حملہ کروایا گیا انہیں بر طرف کرنے کی بجائے تحفظ دیا جا رہا ہے اور حکمرانوں کو ڈر ہے کہ ذمہ دار وزراء کو فارغ کیا تو وہ ماسٹر مائنڈ کا نام بتا دیں گے۔انہوں نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو بر طرف کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
طاہرالقادری