دھرنے کا معاملہ خراب کرنے پر نوازشریف احسن اقبال پر برہم

دھرنے کا معاملہ خراب کرنے پر نوازشریف احسن اقبال پر برہم

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران نوازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران احسن اقبال نے نوازشریف کو دھرنے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے احسن اقبال پر دھرنے کا معاملہ مزید خراب کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے کو کسی نہ کسی طرح فوری حل کیا جائے اور مزید نہ بگاڑا جائے۔نوازشریف کا کہناتھا کہ دھرنے کا معاملہ صحیح طریقے سے حل نہیں کیا گیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے نوازشریف کو بتایا کہ دھرنے والوں کو امداد فراہم کی جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ہم دھرنا قائدین سے رابطہ بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات بھی کیے جا سکیں۔

برہم

مزید : کراچی صفحہ اول