ن لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم دھرنا میں پہنچ گئے ، تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان

ن لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم دھرنا میں پہنچ گئے ، تحریک لبیک کی حمایت کا ...

جھنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک )ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے جھنگ میں جاری احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے شیخ اکرم جھنگ میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے میں پہنچ گئے جہاں انہو ں نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں ،وفاقی وزیر قانون کو گھر بھجوائیں گے۔واضح رہے کہ شیخ محمد اکرم کے صاحبزادے شیخ وقاص اکرم بھی مسلم لیگ نے اہم رہنما ؤں میں شمار ہو تے ہیں ،شیخ وقاص اکرم مسلم لیگ ق کے دورحکومت میں اہم وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ جھنگ کی سیاست میں شیخ فیملی کا اہم سیاسی کردار ہے۔

شیخ اکرم

مزید : کراچی صفحہ اول