وزیر اعلیٰ پرویز خٹک مختصر دورے پر درگئی پہنچے

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک مختصر دورے پر درگئی پہنچے

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک مختصردورے پرملاکنڈتحصیل درگئی کے علاقے موسیٰ مینہ میں میاں گل شہزادہ تیموربادشاہ کے رہائش گاہ پہنچے جہاں پرانہوں نے میاں گل شہزادہ تیموربادشاہ کے والدمحترم اور سابق چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملاکنڈمیاں گل شہزادہ عالمگیربادشاہ کے چچااورصوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر وڈیڈک چئیرمین ملاکنڈایم پی اے سیدمحمدعلی شاہ باچا کے بہنوی میاں گل شہزادہ جہانگیربادشاہ کے وفات پراظہارتعزیت وفاتحہ خوانی کی جبکہ بعدآزاں صوبائی وزیراعلیٰ پرویزخٹک پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اورضلع کونسل ملاکنڈمیں لیڈرآف اپوزیشن وممتازقانون دان محمدرازق جان ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ گڑھی عثمانی خیل تشریف لے گئے جہاں پرانہوں نے محمدرازق جان ایڈوکیٹ کے بھابی کے وفات پر اظہارتعزیت وفاتحہ خوانی کی،صوبائی وزیراعلیٰ پرویزخٹک بذریعہ ہیلی کاپٹرموسیٰ مینہ وزیرآبادپہنچے توہیلی پیڈپرڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/کمانڈنٹ ملاکنڈلیویزسلمان خان لودھی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈمحمدنعیم خان،اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدعارف خان،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری پیرمصورخان غازی اوردیگرقائدین نے انکااستقبال کیا، وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر ملاکنڈلیویزفورس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورعلی الصبح ملاکنڈلیویز کے جوانوں نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیاتھا،یادرہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے موجودہ سیاسی وملکی صورتحال پرمیڈیاکیساتھ بات چیت سے معذرت خواہی ظاہرکی۔

مزید : کراچی صفحہ اول