حکومت کا جید علما ء کرام سے رابطوں کا فیصلہ

حکومت کا جید علما ء کرام سے رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)دھرنا کے خلاف کاروائی کے بعد صورتحال بگڑنے کے پیش نظر نے حکومت نے جید علما ء کرام سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس میں وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال نے دھرنے کیخلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں دھرنے کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز زیرغور آئے۔دھرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر بھی غور کیا گیا اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت نے معاملے کا پر امن حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا جبکہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے علما سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت

مزید : کراچی صفحہ اول