نئے ضابطہ اخلاق کیساتھ نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال ، سوشل میڈیا سروسز دوسرے روز بھی بند

نئے ضابطہ اخلاق کیساتھ نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال ، سوشل میڈیا سروسز ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک 228آن لائن)اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنا کے خلاف آپریشن کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا کی سروسز دوسرے روز بھی بند رہیں تاہم پیمرا کو حکومتی احکامات کے تحت نئے ضابطہ اخلاق کے ساتھ نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال ہو گئیں ۔ اس سے قبل پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینلز کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔ دوسری جانب فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا سروسزا بھی بند ہیں۔سماجی رابطوں کی سائٹس کو بندکردیا گیا ہے۔ پیمرا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ راست دکھانے سے روک دیا تھا۔

ٹی وی چینلز

مزید : کراچی صفحہ اول