اسلام آباد دھرنا‘ علامہ اقبال یونیورسٹی کے امتحانی پرچے منسوخ

اسلام آباد دھرنا‘ علامہ اقبال یونیورسٹی کے امتحانی پرچے منسوخ

پبی ( نما ئندہ پاکستان)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے اسلام آباد دھرنے اور ملک میں جاری کشیدہ صورت حال کے پیش نظر 27 اور28 نومبر کو ہونے والے تمام امتحانات کے پرچوں کو منسوخ کردیا۔نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نوشہرہ کے کوارڈینٹر جوہر علی نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنے اور ملک میں کشیدہ صورت ہال کے پیش نظر ضلع نوشہرہ میں یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری تمام امتحانات کے پرچے جو آج27 اور کل28 نومبر کو ہونے والے تھے کو منسوخ کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ پرچوں کے لیے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول