موجودہ صورتحال کے ذمہ دار میاں برادران ،رسواہوکر جائینگے،علی رضا دریشک
جام پور( نامہ نگار)ملک کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار میاں برادرن ہیں۔ سابق ادوار کے مطابق رسواء ہو کرکے جائیں گے۔ یہ بات تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردارعلی رضا خان دریشک نے حلقہ میں مختلف لوگوں کی تعزیت کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک ارشا احمد خان واگھہ ۔ ملک جبار خان واگھہ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورت حال (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہے لیکن وزیر اعظم پاکستان جاتی عمرہ میں ڈیکشن لینے کے لیے بیٹھا ہے۔ اب ملک کے حالات کا سمبھالنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہ ہے۔میاں برادرن نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے جہاں عوام کے ساتھ ھوکہ فراڈ کیا ہے وہاں پر اللہ تعالی کے بنی کے ساتھ بھی دھوکہ کی کوشش کی ہے۔ نبی کی شان میں گستاخی کرنے والا ہر مقام پر دینا اور اخرت میں بھی رسوا ہو گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اداروں اور عدالت سے لڑائی کی ہے۔ ٹی وی چینل بند کرنا غیر جم حوری رویہ ہے۔ چینل کی نشریات بند کرکے امر حکمرانوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ ہم حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔