صوبائی حکومت کوڑے سے پاک پنجاب خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے، منشابٹ

صوبائی حکومت کوڑے سے پاک پنجاب خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے، منشابٹ

ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژ ن کی روشنی میں محکمہ بلدیات پنجاب کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘کے سلسلہ میں بلدیاتی افسران و منتخب نمائندگان کو اس پروگرام کو مکمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک روزہ ٹر یننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ورکشاپ سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف کے تعاون سے 2 کروڑ 96لاکھ روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ٹرنینگ کے ذریعے ماسٹر ٹرینرز کا ہراول دستہ تیار کیا گیاہے تاکہ یہ صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر دیگر بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ کا کا م سر انجام دیں اس طرح سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکیں گے۔دیہی علاقوں میں صفائی کا نامناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا ریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کاآغازکیاگیاہے۔ جس کے تحت 18ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب بھر کے دیہات میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کومناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔

منشا بٹچ

مزید : ملتان صفحہ آخر