میلاد ریلی کی جھلکیاں (رانا عرفان الاسلام سے )

میلاد ریلی کی جھلکیاں (رانا عرفان الاسلام سے )

* مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 26ویں سالانہ میلاد ریلی کاآغاز دن 2بجے میلاد چوک سے ہوا جس میں مختلف(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

مذہبی ، سماجی سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اورعلماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

*ریلی کے آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐنے کیا گیا

*تھانہ چوک سے شروع ہونے والی میلاد ریلی کے آغاز پر جلوسوں کی صف بندی کی گئی اس کے بعد میلاد ریلی میں شریک تمام جلوس باالترتیب ریلی میں شریک ہوتے رہے

*میلاد ریلی کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا

*شرکاء میلاد ریلی نے ہاتھوں میں سبز پرچم،بینر،پلے کارڈ اور مشعلیں بھی اٹھارکھی تھیں

*میلاد ریلی کے روٹ پر اہل علاقہ کی جانب سے جگہ جگہ لنگر و نیاز اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھی جبکہ چھوٹے بچوں کے لئے ان کے کھانے کی اشیا ء تقسیم کی جاتی رہی

*ریلی کے روٹس پر کثیر تعداد میں خواتین اور بچے اپنے گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کربھی میلاد ریلی کو دیکھتے رہے

*میلاد ریلی میں معززین شہر اورسماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی دستا بندی بھی کی گئی

*ریلی میں موجود مختلف سماجی مذہبی تنظیموں کے جلوسوں میں سائنڈ سسٹم پر نعت رسول مقبولؐپیش کی جاتی رہی

*گلشن مارکیٹ چوک سمیت تمام راستے انجمن تاجران کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا

*میلاد ریلی میں متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں نے صدر زاہد بلال قریشی کی قیادت میں شرکت کی

*میلاد ریلی کے روٹس پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ اور خوش آمدید کے؛ بینرز آویزاں کئے گئے تھے

*میلاد ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کے استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئی

*میلاد ریلی نے تقریباً چار کلومیٹر کا سفر چار گھنٹے میں طے کیا

*میلاد ریلی میں شرکاء لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔

*میلاد ریلی میں سہارا سپیشل پرسنرز نے خصوصی شرکت کی۔

*میلاد ریلی میں جوڑو کراٹے کی ٹیم مختلف ایٹم پیش کرتے رہے

*میلاد ریلی کے شرکاء کی جگہ جگہ دستار بندی کی جاتی رہی

مزید : ملتان صفحہ آخر