پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری سکینڈل،نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سے دستاویزی ثبوت وصول کرنا شروع کردیئے

پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری سکینڈل،نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس سے ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان سے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری سکینڈل کے دستاویزات ثبوت وصول کرنے شروع کردیئے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

۔معلوم ہوا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان اب تک 75فیصد سے زائد ریکارڈ نیب کو پیش کرچکاہے۔جس کی سکروٹنی کاعمل شروع ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے دواحتسابی اداروں میں پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل کی تحقیقات شروع ہونے پر 30سے زائد ملزمان انتہائی مایوسی کا شکار ہیں ان ملزمان میں سے 14کا تعلق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے ہے جبکہ باقی ملزمان کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری اور مالیاتی اداروں سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر