الیکشن قوانین میں شامل حلف نامہ عبارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،احمد یارہنجرا

الیکشن قوانین میں شامل حلف نامہ عبارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ الیکشن قانون میں شامل حلف نامہ کی عبارت میں کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی، وطن عزیز پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کیلئے لوگوں کو توہین مذہب کے نام پر جان بوجھ کر اکسایا جارہا ہے،ختم نبوت کا عقیدہ پاکستان کے20کروڑ مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جز ہے اور پارلیمان اس کی محافظ ہے، ختم نبوت میرے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ایمان کا جزو ہے ،ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کی روشنی میں عوام کے بنیادی حقوق اور جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی پابند ہے،اسلام کا معنی’’ امن‘‘ کا ہے لیکن بد قسمتی سے اس احتجاج میں شامل مظاہرین قرآن پاک کے احکامات کی توہین کر رہے ہیں اور لوگوں کی اسلام کے حقیقی پیغام کے مطابق زندگیاں گزارنے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
احمد یارہنجرا