وطن عزیز کو اس وقت انتشار نہیں اتفاق کی ضرورت ہے،شیر علی گورچانی

وطن عزیز کو اس وقت انتشار نہیں اتفاق کی ضرورت ہے،شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ وطن عزیز کواس وقت انتشارکی بجائے اتفاق واتحادکی ضرورت ہیں ہمیں آپس میں لڑنے اورجلاؤ گھیراؤ کی بجائے مذاکرات کی میزپر بیٹھ کرمسائل کاحل ڈھونڈناہے ہمارا ہمسایہ ملک پاکستان میں ہونے والی ترقی نہیں چاہتے ،حکومت نے مشکل حالات میں سپریم کورٹ کے حکم پر دھرنا کے خلاف آپریشن کافیصلہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کیا حکومت روزاول سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کاحل چاہتی ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزجام پور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں اور ختم نبوت پرکامل ایمان رکھتے ہیں حکومت نے ختم نبوت پر ترمیم کو واپس لیکر پہلے سے بھی زیادہ موثراور مضبوط بنادیاہے نامورسیاسی شخصیت سردارحنیف خان پتافی،میاں ظہوراحمدخوجہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمداکرم قریشی ،یوسی چیئرمین سردارجمیل الرحمان خان بزدار،سردارشیرازخان گورچانی،ملک مریدحسین بکھر،سجادملک سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں قبل ازیں انھوں نے ڈی ایس پی مجاہداقبال برمانی کے والد کی وفات پران کے گھرپہنچ کراظہارتعزیت کیا دریں اثنا انھوں نے عبدالستارخان لاشاری،امان اللہ خان لاشاری کے عزیزاور چیئرمین پیرووالہ فریدخان پتافی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی ابراہیم سونو،ملک زوہیب حسن بکھر،مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ ،ملک غلام اکبرببر،رشیداحمدببر،خواجہ فریدالدین ندیم کوریجہ ،میاں محمداحمدبودلہ سمیت دیگرشخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں ۔

شیر علی گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر