نااہل حکومت کی غلطیوں سے ملک انتشار کا شکار ہوگیا،قطب فرید کوریجہ

نااہل حکومت کی غلطیوں سے ملک انتشار کا شکار ہوگیا،قطب فرید کوریجہ

لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی حلقہ192لیاقت پورکے ایم این اے خواجہ غلام رسول قطب فریدکوریجہ نے صدرانجمن تاجران حاجی محمدیامین کونسلرکے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی نااہل حکومت کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

غلطیوں سے ملک انتشارکاشکار ہوگیاہے۔ختم نبوت کے معاملہ کواحسن طریقہ سے حل کیاجاسکتاتھا۔لیکن نااہل وزراء نے جان بوجھ کرایسے اقدامات اٹھائے جس سے قوم میں غم وغصہ اورتشویش کی لہردوڑگئی۔فیض آباددھرناکے مطالبات تسلیم نہ کرکے ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام معاملات کے ذمہ دار(ن)لیگ کاسربراہ ہے۔اس موقع پرچوہدری جہانزیب رشید،جمعہ خان انجم،جام جاویدلاڑبھی موجودتھے۔

قطب فرید کوریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر