پیپلز پارٹی جنرل الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی جنرل الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، یوسف رضا گیلانی

ملتان، بدھلہ سنت (سپیشل رپورٹر ، نامہ نگار)پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کا کنونشن زیرصدارت صدر جنوبی پنجاب ملک بشیر احمد منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینئر وائس چیئرمین سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

گیلانی، سابق جسٹس جبیب اللہ شاکر، اقبال خالد صدر پیپلزپارٹی سعودی عرب تھے اور جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز اور تمام اضلاع کے نمائندوں اور وفاقی، صوبائی اداروں اور صنعتی اداروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ صدر جنوبی پنجاب سابق گورنر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ اور قائد لیبر بیورو عبدالقادر شاہین سابق ایم پی اے چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور میں اہم میٹنگز کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے ۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کنونشن کے ایجنڈا کے مطابق چیئرمین کے جلسہ ملتان 15 دسمبر 2017ء پیپلزپارٹی کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقریب 5 دسمبر 2017ء پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد اور 30 نومبر یوم تاسیس تمام ضلعی صدر مقامات پر بھرپور انداز میں منانے کے پروگرام پر بات کی اور ہدایت دی اور اپنے خطاب میں سابقہ دور وزارت عظمیٰ میں وفاقی وصوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 110 فیصد اضافہ، تمام عارضی ملازمین کی مستقلی، ہفتہ وار ریسٹ دینے، تمام اداروں میں ٹریڈ یونینز سرگرمیوں کی اجازت، تمام سابقہ ادوار میں نکالے گئے ملازمین کی واجبات سمیت بحالی، ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن، غربت کے خاتمہ کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مالی معاونت، گندم کی قیمت، گنا کی قیمت میں اضافہ اور لاکھوں بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی کے ذریعے غربت کے خاتمہ میں بھرپور کام کر کے قائدین پیپلزپارٹی شہید بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے مشن اور پارٹی منشور پر عمل درآمد کیا اور آئین کی سربلندی اور جمہوری نظام کی تقویت کے لئے بھرپور جدوجہد کے ساتھ جمہوری نظام کی بقا کے لئے اقتدار قربان کر دیا۔ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کر کے غریبوں، مزدوروں، ملازمین، طلباء، خواتین، بے روزگاروں اور اقلیتوں کے لئے بھرپور کام کر کے ملک کو غریب مزدور، کسان عوام کے لئے بلاتفریق جنت بے نظیر بنائیں گے۔ اس کنونشن سے سب سے پہلے صدر جنوبی پنجاب چیئرمین ریلوے مزدور یونین رجسٹرڈ ملک بشیر احمد نے خطاب کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو اور سابقہ حکومت یوسف رضا گیلانی کے دور کے مزدور، غریب دوست کارناموں، قوانین اور اقدامات پر روشنی ڈالی اور اداروں کی نجکاری کے خلاف قراردداد پاس کرائی اور واپڈا، او جی ڈی سی ایل، لوکو، کیرج، مکینکل، سگنل بلاک اور کلیریکل اور کلاس فور سٹاف کے اپ گریڈیشن مستقبلی اور الاؤنسز کا مطالبہ کیا اور بالخصوص واپڈا اور او جی ڈی سی ایل میں ہونے والی انتقامی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی گئی اس کے بعد کامریڈ رؤف لُنڈ، اکبر بھٹو اعظم بوسن، عمران شاہ، رمضان جٹ، ظہور بھٹی، اللہ بخش، ریاض بدرو، صدیق پہلوان، شفیق میرانی، اعظم بوسن، علی رضا، عبداللہ کمبوہ، نادر سلطان، سلیم ڈاہر، اللہ بخش، علی بھائی، ملک مختار، علی ملک عمران بھی شریک تھے۔ یوسف رضا گیلانی کی آمد پر پھولوں کی بارش سے استقبال کیا گیا، فلک شگاف نعرے لگے، ملک بشیر احمد کے بیٹوں نے تاج پوشی کی رکشہ یونین کا جلوس آیا اور اس کنونشن کی تیاریوں میں اور کنونشن کے روز جنرل سیکرٹری عاشق بھٹہ غائب رہے ان کے خلاف عدم اعتماد کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء،سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے آپ نے مجھے کامیاب کیا تھا پرانا 114،120حلقہ تھا وزیر ،سپییکر اور اسی کی وجہ سے وزیرا عظم بنا ،اقتدار میں رہنا ضروری نہیں خدمت کا جذبہ ہو تو وہ اقتدار اور باہر رہ کر بھی کی جا سکتی ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 202پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی ،سہیل خان بابر ،خواجہ نور مصطفیٰ ،ملک عبدالغفارڈوگر،جاوید صدیقی ،رانا اقبال سراج ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر این اے 148اور پی پی 202سے آئے ہوئے پیپلزپارٹی ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر