پنجاب حکومت کا نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کرنیکا اعلان

پنجاب حکومت کا نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کرنیکا اعلان

ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد ، خانیوال، خانقاہ شریف ، رحیم یار خان (سٹاف رپورٹر، کرائم رپورٹر، نمائندگان) حکومت پنجا ب نے صوبے میں امن وعامہ کی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹیوں‘کالجز ‘ سکولز سمیت تما م تعلیمی ادارے 2روزآج سے 27‘28نومبر بروز سوموار اور منگل بند کرنے کا اعلان (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کیا ہے ۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی2روز بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر حالات معمول پر نہ آئے تو اگلے 2روز 29‘30 نومبربروزبدھ اور جمعرات بھی تعلیمی ادارے بند کئے جا سکتے ہیں اوریکم دسمبر بروز جمعتہ المبارک عید میلاد النبیؐ کے موقع پر چھٹی ہے ۔اس کے بعد ہفتے کو بھی اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو 2دسمبر بروز ہفتہ بھی تعلیمی ادارے بند کئے جاسکتے ہیں جس کے بعد اتوار کی چھٹی آجائے گی اور تعلیمی ادارے سوموار سے کھلیں گے ۔ دریں اثناء بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت آج سے 27‘28نومبر بروز سوموار اور منگل ہونے والے تمام امتحانات موخر کر دئیے گئے ہیں ۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔ دوسری جانب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کل 28نومبر کو ہونے والا کانووکیشن موخر کر دیا گیا ہے ۔ صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور سوموار اور منگل کو پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے ۔ اس لئے کانووکیشن بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ملک میں حالیہ کشیدگی کے باعث نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بھی دو روز کے لیے بند کردیا گیاہے،اور ایم بی بی ایس کے جاری امتحانات کو بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔دیگرتعلیمی اداروں کی طرح نشتر میڈیکل یونیورسٹی آج27اورکل28نومبر کو بند رہیں گے،جبکہ آج اور کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر