دھرنے،،روڈ بلاک نے دودلوں کا ملن روک دیا،میلسی کے نوجوان کی بارات گجرات روانہ نہ ہوسکی،اگلی تاریخ راستے کھلنے سے مشروط

دھرنے،،روڈ بلاک نے دودلوں کا ملن روک دیا،میلسی کے نوجوان کی بارات گجرات ...

میلسی (نمائندہ پاکستان) دھر نے روڈ بلا ک کی وجہ سے نو جوان محمد عا مر شہزاد بھٹی کی با رات روانہ نہ ہوسکی شادی لیٹ تمام (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

انتظا ما ت دھرے کے دھرے رہ گئے بارات گجرات جا نا تھی دلھن اور دلھا کی خو شیا ں ادھو ری رہ گئیں جلہ جیم کے رہا ئشی سکول ٹیچر محمد سلیم بھٹی کے چھو ٹے بھائی محمد عامر شہزاد بھٹی کی شادی اپنی کزن سے گجرات ہو نا قرار پا ئی تھی جو کہ مو رخہ 26نومبر کو با رات گھر سے روانہ ہو نا تھا ملکی حا لا ت روڈ بلا ک اور دھر نوں کی وجہ سے با رات مقررہ تاریخ پرگجرات نہ جا سکی اور دلھن والوں کو پیغام دیا گیا کہ راستے بلا ک ہو نے کی وجہ سے آج با را ت نہیں پہنچ سکتی لہٰذا جو نہی را ستے کھل جا ئیں گے تو اگلی تا ریخ دے دی جا ئے گئی اور دوست احبا ب کو شادی ولیمہ کی آئندہ تا ریخ بعد میں دی جا ئے گی اس تمام صورتحا ل پر دلھن اور دلھاکے تمام ارمان ادھور ے رہ گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر