نااہل وزیراعظم کی ٹیم گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے ،جمشید دستی

نااہل وزیراعظم کی ٹیم گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے ،جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ،بھٹہ پور،چوک مکول (بیورو رپورٹ ،تحصیل رپورٹر،خبر نگار،نامہ نگار ) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی ایم این اے نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیم اور موجودہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کے خلاف عالمی سازشوں کا حصہ بن کر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے جس کو فوری طور پر بر طرف نہ کیا گیا تو ھمارا پاک وطن کسی بڑے سانحہ سے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

دو چارہو سکتا ہے۔ انہوں نے خیالات کا اظہار مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری عامر کرامت، غلام شبیر ساغر، عبدالغفار قریشی، کونسلر عاصم قریشی، ایاز کھیڑا، سردار ظفراقبال گرمانی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے درجنوں دوسرے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ نواز شریف ٹولہ پاکستان کی سالمیت اور مستقبل سے کھیل رہا ہے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکومت نے ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے لئے جان بوجھ کر ختمِ نبوت کے قانون چھیڑا۔عالمی قادیانی اور صہیونی لابی کو خوش کرنے کے لئے خوفناک تماشا لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبو ت کے بارے میں حلف نامہ میں تبدیلی کا اکیلا وزیر قانون ذمہ دار نہیں ہے بلکہ اس نے جو کچھ کیا وہ نواز شریف کا فیصلہ تھا اس سازش میں پی پی پی کی قیادت بھی پوری طرح ملوث ہے اس لئے قوم چاہتی ہے کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگا کر اور گدھے پر بٹھا کر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھما کر عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرکے اسلامی عقائد کا تحفظ کرنے کے لئے ایسا جہاد شروع کیا ہے۔جوکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی صیح ترجمانی ہے۔جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ پاک سر زمین نواز شہباز کے لئے تنگ ہو تی جارہی ہے۔نواز شہباز اور ان کے ساتھی ملک کو خطرناک بحران سے دو چار کرکے کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ اس لئے ان کو ایک دن اور ایک گھنٹہ دینا بھی سنگین ترین غلطی ہوگی اس لئے عدلیہ قومی مفاد کی خا طر فوری ازخو د نو ٹس لیکر نواز شہباز اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔ انہوں نے میڈیا چینلز اور سو شل میڈیا کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپریم کو رٹ ازخو د نوٹس لیکر ان ظالمانہ پابندیو ں کو غیر آئینی قرار دیکر ختم کر ے۔ انہوں نے افواج پاکستان اور آرمی چیف سے بھی اپیل کی کہ وہ پاک سرحدوں کی حفا ظت کی ذمہ داری ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی داخلی سلامتی کی بھی فکر کریں. فیض آباد دھرنا کے خلاف فوجی ایکشن کا حکم دینے والے وزیر اعظم کو دوٹوک انکار کردیں۔