ڈی سی او ریلوے کا مسافربن کر ٹرینوں کا معائنہ، عملہ کی کارکردگی کا جائزہ

ڈی سی او ریلوے کا مسافربن کر ٹرینوں کا معائنہ، عملہ کی کارکردگی کا جائزہ

ملتان (جنرل رپورٹر)سی سی ایم ریلوے ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس ملتان کے احکامات پر ڈی سی او کا مسافربن کر ٹرینوں کا معائنہ‘ عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گزشتہ روز ڈویژنل کمرشل آفیسر سعید احمد لاہور جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار ہوگئے اور عام مسافر کے انداز میں ایس ٹی ای سی سفر کے لئے ٹکٹ بنانے کا کہا جس پر مذکورہ ایس ٹی ای نے ٹکٹ کے اجراء کے لئے لیت و لعل سے کام لیتے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ہوئے ٹکٹ بنانے میں تاخیر کی اور تلخ لہجہ میں سیٹ پر بیٹھنے کا کہا جس پر ڈی سی او نے اس کے فرائض میں غفلت دیکھی اور مذکورہ ایس ٹی ای ظفر مہدی کے بارے ڈی ایس لاہور کو محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی مجوزہ انسپکشن کے دوران ڈی سی او نے10بغیر ٹکٹ مسافر بھی پکڑے ان میں ٹرین کے پاور پلانٹ میں سفر کرتے ہوئے لوگ بھی پکڑے گئے انسپکشن میں مذکورہ ایس ٹی ای نے20بغیر ٹکٹ مسافروں میں سے صرف4کے ٹکٹ بنائے تھے موسیٰ پاک کے علاوہ ڈی سی او نے اپ اور ڈاؤن کی عوام ایکسپریس کی دونوں گاڑیاں بھی چیک کیا جن کی ڈائننگ کارز میں غیر معیاری اشیاء رکھنے پر منیجروں کو3,3ہزار روپے جرمانہ کیا غیر منظور شدہ اشیاء خشک دودھ‘’ نمکو اور بسکٹ فروخت کرنے پر کارٹون ضبط کرلئے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر