ٹریفک حادثات میں 4 افراد کی زندگیوں کا چراغ گُل ہوگیا‘ 8 زخمی
عبدالحکیم ، خانیوال، ڈہرکی، چشتیاں، راجن پور (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان ، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی اور خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق عبدالحکیم کے کچاکھوہ روڈ پر پنجاب کالج کے نزدیک موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا کر پچھلے ویلوں کے نیچے آگیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل کے آگے بیٹھا 3سالہ بچہ تنویربن غلام عباس موقع پر جاں بحق(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ہوگیا جبکہ غلام عباس،اہلیہ شازیہ بی بی ،بیٹا مزمل اورہمشیرہ کلثوم بی بی شدید زخمی ہوگئے ڈہرکی سے نامہ نگار کیمطابق بائی پاس کے مقام پر کراچی جانے والے تیز رفتار ٹرالرنے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سواربشیراحمدملک موقع پر جاں بحق اورتین خواتین وساں،مسمات نذیراں، شرماء خاتوں شدیدزخمی ہوگئی جنہیں راہگیروں نے فوری طور پرمقامی ہسپتال میں پہنچادیا ہے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرٹرالرکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیورحادثہ کے بعدفرارہوگیا ہے چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گلشن بتول کالونی کے قریب شام کے وقت ایک ٹرالہ ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوارحافظ محمد جمیل اصغر ایڈووکیٹ ٹکرا شدید زخمی ہوگیا ۔ جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق متوفی چک 4/F.W سے اپنے گھر چشتیہ پارک کالو نی کی طرف جارہا تھا۔ سڑک پر ایک ٹرالہ ڈارئیوار غفلت اور لاپرواہی سے زاہد کمبوہ کی ہدایت پر آگے ٹرالے کو روڈ کر طرف گمایاجس کی بنا ء پر حادثہ رونما ہو گیا۔ سٹی پولیس نے متوفی کی بیوی مہرین خالق کی رپورٹ پر محمد زاہد اور ٹرالہ ڈرائیو محمد مزمل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب ایک تیز رفتار کار نے دوموٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جس کانام ظریف اور پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیازخمی نوجوان کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کردیا گیا جبکہ لاش بھی ہسپتال منتقل کی گئی ہے ۔
حادثات