شہادت حضرت امام حسن عسکری کے جلوس کا سیکورٹی پلان جاری

شہادت حضرت امام حسن عسکری کے جلوس کا سیکورٹی پلان جاری

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی طرف سے شہادت حضرت امام حسن عسکری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے جلوس 08 ربیع الاوّل 27 نومبر 2017 بروز پیر کا (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ جلوس میں ملتان پولیس کے کل 536 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔جن میں 05 انسپکٹرز،99 سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 412 کنسٹیبلان اور 15 لیڈی کنسٹیبلان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 04 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی۔سیکیورٹی پلان کے مطابق 05 گذٹڈ افسران اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گے۔علاوہ ازیں 107 قومی رضاکار اور 50 وولنٹیرز ملتان پولیس کی معاونت کریں گے.

سیکورٹی پلان جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر