جعلی چالان سکینڈل،پٹرولنگ اہلکار کے بھائی کی صحافی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

جعلی چالان سکینڈل،پٹرولنگ اہلکار کے بھائی کی صحافی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ڈیرہ بکھا،بہاولپور(نمائندہ پاکستان +ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولنگ پولیس جعلی چالان بک سیکنڈل میں ملوث پٹرولنگ پولیس ڈرائیور بلال چنڑ کے بھائی نے صحافیوں کوخبروں کی اشاعت پرسنگین نتائج کی دھمکیاں اورگالم گلوچ کاسلسلہ شروع کردیاہے اس نے ایک صحافی کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی اوراسے کہاکہ اس کاجسم لوہے کابناہواہے تووہ خبریں شائع کریں اس نے یہ بھی کہاکہ بے شک اس کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ریکارڈنگ کرکے ڈی پی اوکودے دیں اسے مبینہ طورپرصوبائی وزیر کی اشیر باد حاصل ہے اس نے نمائندے کوانتہائی غلیظ گالیاں بھی دیں اس سلسلہ میں میڈیاسنٹر میں منعقدہ اجلاس میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اورصحافیوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کوتحفظ فراہم کریں اورملوث ملزمان کوگرفتار کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر