11گھنٹوں کی بندش کے بعد معطل ٹرین آپریشن بحال‘ مسافر خوار ہوتے رہے

11گھنٹوں کی بندش کے بعد معطل ٹرین آپریشن بحال‘ مسافر خوار ہوتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان اور دیگر شہروں کے لئے احتجاج کے باعث معطل ٹرین آپریشن بلاآخر کئی گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا،11گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی بندش کے باعث ملتان سمیت ملک بھر میں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لوگ بار بار ریلوے انکوائری پر فون کرکے ٹرینوں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کی آمد کی معلومات لیتے رہے ۔تاہم کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد لاہور‘کراچی‘راولپنڈی اور دیگر شہروں میں روکی گئی ٹرینیں روانہ کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ملتان اور دیگر شہروں میں احتجاج کے باعث کراچی سے معطل ہونے والا ٹرین آپریشن 11 گھنٹے کی تاخیر کے بعد بحال کیا گیا ہے اور اندرون ملک کے لیے7 ٹرینیں روانہ بھی کردی گئی ہیں۔چلائی جانے والی ٹرینوں میں پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور تیزگام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں دھرنے کے شرکا کے خلاف کارروائی کے بعدملتان اور دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر احتجاج شروع ہوگئے تھے، ریلوے انتطامیہ کی سیکیورٹی کے باعث گزشتہ روز ٹرینوں کی روانگی معطل کردی گئی تھی۔ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے باعث پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور تیزگام روانہ نہیں ہو سکیں تھی، تاہم گیارہ گھٹنے بعد ٹرینوں کی روانگی بحال کردی گئی۔