قتل کرنیکا پنچائیتی حکم،محبت کی شادی کر۱نیوالا جوڑا زندگیاں بچانے کیلئے دربدر
لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)پنجائیت نے محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کوقتل کرنے کاحکم جاری کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی۔لڑکے کی بہنیں اٹھانے کابھی فیصلہ۔نوبیاہتاجوڑازندگیاں بچانے کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور۔تفصیلات کے مطابق موضع گوٹھ ماہی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
بستی ملکاں لیاقت پورکے غلام عباس ولددین محمدبلوچ نے تقریبا10دن قبل چولستانی چک180ون ایل کی پرہاربرادری کی لڑکی منیراں بی بی سے کراچی میں کورٹ میرج کی۔جس پربرادری نے اس کابدلہ لینے کیلئے اطلاع کے مطابق اپنی برادری کی پنجائیت بیٹھائی۔جس میں جوڑے کوقتل کرنے اورپسندکی شادی کرنے والے غلام عباس کی بہنیں اٹھانے کافیصلہ کیا۔فیصلے کاپتہ چلنے پر نوبیاہتاجوڑااپنی جان بچانے کیلئے اپناعلاقہ چھوڑکردربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگیا۔جبکہ لڑکے کے والدنے اپنی عزت بچانے کیلئے اپنے خاندان کی نوجوان لڑکیوں وغیرہ کوبھی ایک محفوظ ٹھکانے پرمنتقل کردیاہے۔پسندکی شادی کرنے والے جوڑے نے ایک نامعلوم جگہ سے صحافیوں کوٹیلی فون پربتایاکہ پرہاربرادری کے امیر،فرید،اللہ ڈتہ،اللہ رکھا،نورافضل،اکبر،شاہنوازکی یہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ انہیں ہم جہاں کہیں بھی ملیں ہمیں قتل کرکے گرفتاری دے دی جائے۔تاکہ بعدمیں اس قتل کوغیرت کانام اورپیسہ خرچ کرکے قتل کرنے والوں کوبری کرایاجاسکے۔جوڑے نے وفاقی اورصوبائی حکومت،آئی جی پنجاب،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرقانون سے انہیں اوران کے خاندان کوتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔