چوری ، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق ممتازآباد پولیس کے علاقے میں اقبال بخار ی سے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

تین ڈاکووں نے موبائل فون چھین لیا شبیر احمد نے جلیل آباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد اس کے ڈالے سے ایک لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے شاہ شمس پولیس کے علاقے میں محمد ایوب کے ٹرک سے تیس ہزار روپے مالیت کاسامان، ممتاز آباد کے علاقے سے غلام شبیر کی موٹرسائیکل، مخدوم رشید کے علاقے سے خادم حسین اور بستی ملوک پولیس کے علاقے سے رمضان کی موٹرسائیکل چور ی کر لی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر