پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالقادر کھچی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج موضع علی واہ میں ادا کی جائیگی

پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالقادر کھچی انتقال کرگئے، ...

میلسی(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی پی پی 239کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبد القادرخان کھچی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

آج بروز سوموار بعد نماز عصر 4بجے موضع علی واہ میں ادا کی جائیگی مرحوم گذشتہ کئی روز سے ہارٹ اٹیک کے بعد قومے کی حالت میں لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گذشتہ شب چل بسے عبد القادر خان کھچی متعدد بار یونین کونسل علی واہ سے چیئرمین اور ناظم منتخب ہوئے سابق ضلع ناظم محمد ممتازخان کھچی کے قریبی عزیز تھے الیکشن 2013 ء کے دوران کھچی گروپ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور پی پی 239 سے الیکشن لڑا تا ہم کامیاب نہ ہو سکے مرحوم کی وفات پر سابق ضلع ناظم محمد ممتاز خان کھچی، ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، سابق ایم این اے آفتاب احمد خان کھچی، بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، اسد عالم خان کھچی، ایم این اے سعید احمد خان منیس، صوبائی وزراء آصف سعید خان منیس، نعیم اختر خان بھابھہ، صدر بار سردار نور احمد خان ملیزئی، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ،جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، سجاد احمد سعیدی، متین احمد خان شیروانی، چوہدری عامر محمود، عبد الصمد چوہدری، سرفراز احمد غوری، ابراراحمد شیخ، میاں عزیز الرحمان ، چوہدری حسن محمود، اعجاز احمد بھٹی، ندیم حیدر خان کھچی، تحریک انصاف کے سٹی صدر مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری حیدر خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

عبدالقادر کھچی انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر