لڈن، ڈنڈے اور اینٹیں مار مار کر سمدھی کو ابدی نیند سلادیا
لڈن(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) داماد کے باپ کو سسرالیوں نے ڈانڈوں اور اینٹوں سے وار کر کے قتل کر دیا،تفصیل کے مطابق راشد نواز کی بیگم کافی عرصہ سے ناراض تھی جسے منانے کے لیے راشد نواز کا باپ محمد نواز حنیف کے گھر گیا جہاں انصار،سرفراز،محمد شریف اور حنیف نے بیٹی کی ناراضگی کی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
رنج پر محمد نواز کو اینٹوں اور ڈانڈوں سے مارنا شروع کر دیا جس پر محمد نواز شدید زخمی ہو گیاجسے ورثہ فوراٍ ڈی ایچ کیو وہاڑی لے گئے جہاں ڈی ایچ کیو وہاڑی کے ڈاکٹرز نے محمد نواز کو ملتان ریفر کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس پر ورثہ نے نعش شیل پمپ لڈن کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جبکہ ایس ایچ او صادق بلوچ نے ورثہ کو یقین دہانی کروائی کے میرٹ پر تفتیش ہو گی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر ورثہ نے احتجاج ختم کردیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کر دیاگیا۔