حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی انڈر گراؤنڈ ‘ سرگرمیاں محدود

حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی انڈر گراؤنڈ ‘ سرگرمیاں محدود

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر کی طرح ملتا ن سمیت جنوبی پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

انڈر گراؤنڈ ہوگئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے لیگی ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نما ئندوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ دوسری جانب لیگی ممبران اسمبلی و بلدیاتی نمائندوں نے اپنی سرگرمیاں اور پروگرام محدود کردی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں بھی ان کے ڈیرے ویران ہوگئے ہیں تاہم حالات معمول پر نہ آنے کی صورت میں مذہبی رجحان رکھنے والے ممبران و بلدیاتی نمائندے ن لیگ کو چھوڑنے بارے بھی سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں ۔

انڈر گراؤنڈ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر