بزرگ جوڑے پر تشدد بارے انکوائری فائل سی ای او کو بروقت نہ پہنچانے پر ایس ایس پی آپریشنز کا ریڈر اور نائب ریڈر معطل

بزرگ جوڑے پر تشدد بارے انکوائری فائل سی ای او کو بروقت نہ پہنچانے پر ایس ایس ...

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ایس ایس پی آپریشنز کے ریڈر اور نائب ریڈر کو معطل کردیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ بزرگ جوڑے پر تشدد کے معاملے پر انکوائری(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

فائل سی پی او کو بروقت نہ پہنچانے پر اسے معطل کیا گیاہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او ملتان نے اظہر کو بزرگ جوڑے سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کی انکوائری فائل لانے کو کہا ،جس پر وہ جب ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر سے فائل لینے گیا تو عمارہ اطہر نے خود فائل لے جانے کی کہ کر اسے روک دیا،بعدازاں ایس ایس پی آپریشنز کسی وجہ سے فائل نہ لے جاسکیں۔جس پر سی پی او ملتان نے ریڈر اظہر اور نائب ریڈر روف کو معطل کردیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے اظہر کو معطل نہ کرنے کی درخواست کی تاہم سی پی ا و ملتان نے ایک نہ سنی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر