کہروڑ پکا کے ممتاز عالم دین پیرسید امام شاہ انتقال کرگئے،نمازجنازہ آج جامعہ مسجد اسلامیہ مفتاح العلوم میں ادا کی جائیگی،عبدالرحمٰن کانجو کا اظہار تعزیت

کہروڑ پکا کے ممتاز عالم دین پیرسید امام شاہ انتقال کرگئے،نمازجنازہ آج جامعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر) ولی کامل ، پیر طریقت ، شیخ الحدیث اور کہروڑپکا کے ممتاز عالم دین پیر سید امام شاہ علالت کے بعد (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
گزشتہ روز وفات پا گئے ۔ سید امام شاہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کہروڑپکا کے صدر مدرس تھے اور عالم با عمل کے طور پر ناصرف ضلع لودھراں بلکہ جنوبی پنجاب بھر میں ان کا احترام کیا جاتا تھا ۔ مرحوم نے ساری زندگی درس وتدریس اور تبلیغ دین میں گزاری ۔ سید امام شاہ کی نماز جنازہ آج بروز 27نومبر 2017، 10بجے دن جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم بستی ملتانی خیر پور روڈ کہروڑپکا میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم نے برسوں ادارہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کہروڑپکا میں خدمات سر انجام دیں اور بلا شبہ ان کی 40سالہ خدمات کے نتیجہ میں ان کے ہزاروں شاگرد ان سے فیض یاب ہو ئے اور وہ سینکڑوں طالب علموں نے ان سے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کی ۔ دریں اثناء وزیر مملکت و ایم این اے حلقہ این اے 155الحاج عبد الرحمن خان کانجو نے پیر سید امام شاہ کی وفات پر دلی دکھ و رنج کا اظہا ر کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں الحاج عبدا لرحمن خان کانجو نے کہا کہ درس و تدریس کے شعبہ میں مر حوم پیر سید امام شاہ کی خدمات کو بر سوں یاد رکھا جائے گا وہ ایک نابغہ روزگار شخصیت اور ولی کامل اور بلا شبہ عالم با عمل تھے ۔ مجھے ان کی وفات پر ذاتی طور پر بھی بے حد افسوس ہے ۔ انھوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔