پسند کی شادی کیلئے گھر سے فرار ہونے والی نوجوان لڑکی کا پر اسرار مبینہ قتل
میلسی(نمائندہ پاکستان) نواحی موضع سنڈھل کی رہائشی 16سالہ دوشیزہ نادیہ بی بی تین روز قبل پسند کی شادی کیلئے آشنا کے ساتھ مبینہ طور پر گھر سے فرار ہو گئی اس دوران والدین نے مقامی(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
زمینداروں کے ذریعے لڑکی کو واپس کرایا اور گھر پہنچ کر مبینہ طور پر لڑکی نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود کالا پتھر پی لیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسی بعض ذرائع کے مطابق لڑکی کو غیرت کے نام پر گھر والوں نے خود زبر دستی کالا پتھر پلایا پولیس تھانہ مترو نے لڑکی کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔