26ویں سالانہ میلاد ریلی، فضا درودوسلام سے گونج اٹھا

26ویں سالانہ میلاد ریلی، فضا درودوسلام سے گونج اٹھا

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 26ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد ،فضا درود و سلام سے گونج اٹھی میلاد ریلی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علماء کرام سماء سیاسی مذہبی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔میلاد ریلی ختم (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

نبوت ریلی میں تبدیل،شہداء ختم نبوت کے نام کردی گئی۔26ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم سے شروع ہو کر گلشن مارکیٹ ، مدنی چوک ، چوک کمہاراں رحیم چوک سے ہوتے ہوئے حضرت ابوبکر مسجد گلشن مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالی گئی میلاد ریلی کے قائدین اور شرکاء کا جگہ جگہ استقبال اور دستار بندی کی گئی جبکہ شرکاء کا پھولوں کی پتیا ں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا ریلی میں اونٹ ریڑھی ، گدھا ریڑھی ، رکشاء ، ٹرک ، کاروں سائیکلوں موٹر سائیکلوں سمیت مختلف ٹرا نسپسورٹ پر شرکاء موجود تھے جس میں سماجی سیاسی مذہبی شخصیات سمیت مختلف سکولوں دینی مدارس کے طالب علمو ں سمیت رکن الدین ندیم حامدی ،صدر متحدہ میلاد کونسل زاہدبلال قریشی،ساجد قادری، راؤ محمد عارف رضوی،مسعود خالد علوی،حافظ منظور الہی حامدی،حاجی محمد رفیق، شیخ عمران ارشد،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ریلی کے راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ دودھ ، پانی کی سبیلیں لگائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا ا موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ حضرت محمدؐ تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فر ما یا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے انہوں نے کہاہے کہ امن وسلامتی کا حصول صرف اور صرف پیغمبر اسلام کے دامن سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔پیغمبر اسلام کا امتی کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث نہیں ہوسکتا۔میلادالنبیؐ کے زریعے محبتوں کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تاجدارِ کائنات ؐکیدیوانے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر سڑکوں پر موجود ہیں۔ہم آج کی اس میلاد ریلی کو شہداء ختم نبوت کے نام کرتے ہیں۔اور عزم کرتے ہیں کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

میلاد ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر