کراچی، 3روزہ ٹریول ٹریڈ مارٹ ایکسپو میں آج حج کانفرنس ہو گی

کراچی، 3روزہ ٹریول ٹریڈ مارٹ ایکسپو میں آج حج کانفرنس ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)کراچی میں ہونے والی 3روزہ ٹریول ٹریڈ مارٹ ایکسپو میں آج آخری دن حج کانفرنس ہو گی ،قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی مذہبی امورکی چےئر پرسن شگفتہ جمانی مہمان خصوصی ہوں گی ،چےئرمین ہوپ سندھ سعید خان میزبان ہوں گے،24نومبر سے26نومبر تک کراچی ایکسپو سنٹر میں ہونے والی ٹریول مارٹ میں پاکستان کی ائیر لائنز کے علاوہ ترکش ائیر لائنز ،سری لنکن ائیر لائنز نے بھی اپنے سٹال لگائے ہوئے ہیں،ہاشوانی گروپ کے ہوٹلز کے علاوہ بڑی عمرہ کمپنیوں میزاب گروپ،چٹھہ گروپ،الھدٰی گروپ،روما گروپ سمیت دیگر عمرہ کمپنیوں ،ٹیپ اور ہوپ کے سٹال لگے ہوئے ہیں آج حج کانفرنس کے ساتھ ہی 3روزہ ٹریول ٹریڈ مارٹ ختم ہو جائے گی۔

حج کانفرنس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر