عیدمیلاد پر ہمیں اتحاد یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،کمشنر اٹک

عیدمیلاد پر ہمیں اتحاد یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،کمشنر اٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوااجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کی اجلاس میں اے ڈی سی اٹک ، چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود،چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ اسلام ہمیں امن وپیار کا درس دیتا ہے اور اسی درس کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ ہم عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ تمام تقاریب میں بھرپور اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے تمام مسالک کا تعاون بے حد ضروری ہے ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے گی اور تمام علماء کرام کو اس بات کی یقین دھانی کروانی ہوگی کہ وہ ضلعی انتطامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور شر انگیزی پھیلانے والے مقررین پر ضلع اٹک کی حدود میں دفعہ 144کے تحت داخلہ ممنوع ہوگا ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کو اپنی محافل میں مدعو نہ کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور تمام محافل اورجلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا مقدس دن ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور موجودہ حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام مکاتب فکر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کریں اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔