حکومت نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے،میجر(ر)طاہرصادق

حکومت نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے،میجر(ر)طاہرصادق

اٹک(نمائندہ پاکستان)حکومت اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے اور فوری طور پر آپریشن ختم کیا جائے ،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطالبات فوری طور پر بھی تسلیم کئے جائیں،ہماری تمام ہمدردیاں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں نہتے اور بے گناہ پر تشدد کر رہی ہے اس کا خمیازہ ان کو جلد بھگتنا پڑے گاتحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطا؛بات جائز ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر قانون کو فوری طور پر استعفی دینا چاہیئیانہوں نے اپنے ایک پیغام میں اپنے تمام کارکنوں کو کہا کہ وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے شانہ بشانہ دھرنوں میں شرکت کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر