چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر نے سٹینو گرافرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر نے سٹینو گرافرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جسٹس آفتاب علوی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے بمفاد عدلیہ سٹینو گرافر ان بی 16 عدالت با ضلع کوٹلی کے بذیل تبادلہ جات کی منظوری دی ہے مسعود اختر سٹینو گرافر بی 16 عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سہنسہ کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سول جج سہنسہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔محمد توصیف سٹینوگرافر بی 16 عدالت سول جج سہنسہ کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سہنسہ تعینات کر دیا ہے عرفات احمد سٹینو گرافر بی 16 عدالت سول جج کھوئی رٹہ کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سول جج کورٹ نمبر II کوٹلی میں تعینات کر دیا ہے ،محمد ارشد سٹینو گرافر بی 16 عدالت سوس جج کورٹ نمبرII کوٹلی کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سول جج کھوئی رٹہ تعینات کر دیا ہے شہزاد احمد سٹینو گرافر بی 16 عدالت جج فتح پور تھکیالہ کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سول جج کورٹ نمبر I کوٹلی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ قمر منیر حسین خان سٹینو گرافر بی 16 عدالت سول جج کورٹ نمبر I کوٹلی کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سینئر سول جج کوٹلی تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد سعید سبحانی سٹینو گرافر بی 16 عدالت سینئر سول جج کوٹلی کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سوس جج فتح پور تھکیالہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔