پاکستان ریلوے ڈی ایس پی کی معطلی کیخلاف درخواست دائر

پاکستان ریلوے ڈی ایس پی کی معطلی کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی )پاکستان ریلوے کے ڈی ایس پی کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست ڈی ایس پی پاکستان ریلوے آصف رشید نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں فرائض کی انجام دہی کے دوران معطل کر دیا گیا اور عہدے سے معطلی کے وقت مس کنڈکٹ، نااہلی اور لاپرواہی کے الزامات لگائے گئے ہیں ،محکمے نے معطلی کے الزامات کو مضبوط بنانے کے لئے طبی طور پر ان فٹ بھی قرار دے دیا ہے،ڈی آئی جی ریلوے امتیازی سلوک کا نشانہ بنا رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معطلی کے لئے تیار کی گئی چارج شیٹ اور میڈیکل رپورٹ کو کالعدم کیا جائے۔

ڈی ایس پی معطلی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر