ہائیکورٹ آفیسرز کو تعلیمی بنیاد پر سپیشل الاؤنس کیلئے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سے اسنادطلب

ہائیکورٹ آفیسرز کو تعلیمی بنیاد پر سپیشل الاؤنس کیلئے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کو تعلیمی بنیاد پر سپیشل الاؤنس دینے کیلئے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سے 18 سالہ تعلیم (ڈبل پوسٹ گریجوایشن)مکمل کرنے کی اسناد مانگ لی گئیں۔اسناد کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ٹو نے ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے ہائیکورٹ کے 18 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے افسران کی تعلیمی اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروائی جائیں، ہائیکورٹ کے 18 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے افسران نے سپیشل الاؤنس کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں،اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے ہائیکورٹ کے افسروں کی تعلیمی اسناد سروس ریکارڈ کا حصہ بنانے کے بعد سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

اسناد طلب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر