فیض آباد دھرنے کیخلاف طاقت کے استعمال پر کل ہائیکورٹ بار کا ہنگامی اجلاس طلب

فیض آباد دھرنے کیخلاف طاقت کے استعمال پر کل ہائیکورٹ بار کا ہنگامی اجلاس طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ بارنے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کے خلاف کل 27جنوری کو جنرل ہاؤس کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے جس کی صدرارت بار کے صدر چودھری ذوالفقار علی کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدرچودھری ذوالفقارعلی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے۔ مظاہرین پرپولیس کی شیلنگ اور طاقت کے استعمال کی وکلاء مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے تھا۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں وکلاء کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس طلب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر